امریکی وزیر بحریہ جان سی فیلن برطرف، ہنگ کاؤ قائم مقام مقرر

John C. Flynn John C. Flynn

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکا میں ہرمز ناکہ بندی کے دوران ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی وزیر بحریہ John C. Phelan کو اچانک عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان سے فوری طور پر استعفیٰ طلب کیا گیا، تاہم اس فیصلے کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔ امریکی حکام نے Hung Cao کو قائم مقام سیکریٹری آف نیوی مقرر کر دیا ہے، جو فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس سے قبل ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی وزیر دفاع Pete Hegseth نے امریکی آرمی چیف آف اسٹاف Randy George کو بھی فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا، جسے دفاعی قیادت میں بڑی تبدیلی قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جان سی فیلن کو 2024 میں امریکی صدر Donald Trump نے وزیر بحریہ نامزد کیا تھا۔ اس وقت ان کی تقرری پر تنقید بھی سامنے آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں بحریہ، فوجی امور، قومی سلامتی پالیسی یا دفاعی صنعت کا خاطر خواہ تجربہ حاصل نہیں۔