امریکی صدر کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرق وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخر کار زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔