ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن اخبار Junge Welt نے خبردار کیا ہے کہ یورپ سے امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی نیٹو کی روس اور چین کے خلاف حکمت عملی کو شدید خطرے میں ڈال دے گی۔ اخبار کے کالم نگار آرنولڈ شولزل نے لکھا ہے کہ اگر یورپ سے امریکی فوجیوں کی واپسی جاری رہی تو نیٹو علاقے میں روس مخالف حکمت عملی کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری مذاکرات یورپی سیاسی اشرافیہ میں بیجنگ کے خلاف تصادم پر شکوک پیدا کر رہے ہیں۔
جرمن اشرافیہ، جو روس کے خلاف “جنون” کی وجہ سے خود کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، یورپ سے امریکی فوجیوں کی کم تعداد کی خبر سے شدید صدمے میں ہے۔
19 مئی کو نیٹو کے یورپی کمانڈر جنرل الیگزس گرینکویچ نے کہا تھا کہ جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کے علاوہ مزید چند سو فوجی بھی واپس بلائے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی حکام نے بتایا تھا کہ پینٹاگون چیف پیٹ ہیگسیتھ نے جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا حکم دیا ہے، جو اگلے 6 سے 12 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔