خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

Marco Rubio

ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے براہِ راست مذاکرات پر آمادہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ ایران کے جوہری مسئلے کا پُرامن اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔ روبیو نے یاد دلایا کہ اسی روز برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان کے مطابق: ’’اسنیپ بیک (پابندیوں کی بحالی) ہماری خلوص نیت پر مبنی سفارت کاری کے خلاف نہیں بلکہ اسے مزید تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ ملک کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور امن کی راہ اختیار کر کے اپنے عوام کے لیے خوشحالی کی ضمانت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد “اسنیپ بیک” طریقۂ کار شروع کیا ہے۔ ان تینوں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

شئیر کریں: ۔