امریکہ بھارت کو مزید اپاچی ہیلی کاپٹرز اور اسلحہ فراہم کرے گا

Apache Apache

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ نے بھارت کو اپاچی ہیلی کاپٹرز کی سپورٹ سروسز اور آلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے۔ مرکزی کنٹریکٹرز بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں ہوں گی۔ اس معاہدے میں ٹریننگ، سمیولیشن، مینٹی ننس، اسپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی خدمات شامل ہیں۔بھارت کے پاس فی الحال 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے الٹرا لائٹ ہاؤٹزرز (Ultra-Light Howitzers) کی سپورٹ پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر ہے۔