ایران کی دھمکیوں پر امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے منتقل

Scott Bessent Scott Bessent

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کی جانب سے جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنے اہل خانہ سمیت واشنگٹن ڈی سی کے قریب ایک فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے ہیں۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ عہدیدار کے مطابق دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، اس لیے بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔محکمہ خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔فاکس نیوز کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ ایران پر تجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے نہیں رکنے والے۔