گرین لینڈ کے حصول کے لیے طاقت استعمال نہیں کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Trump Trump

گرین لینڈ کے حصول کے لیے طاقت استعمال نہیں کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا گرین لینڈ کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو طاقت اور غیر معمولی قوت کے ذریعے گرین لینڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ایسی صورت میں امریکا کو کوئی روک نہیں سکتا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق واشنگٹن اس معاملے میں طاقت کے بجائے دیگر راستوں کو ترجیح دے گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور اسے امریکی و عالمی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے آئے ہیں، تاہم ان بیانات پر یورپی ممالک بالخصوص ڈنمارک کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آتا رہا ہے۔

Advertisement