اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر فوری امداد کے علاوہ امریکا نے قدرتی آفات کے لیے ایک ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے، ہم موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share it :
Translate »