اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکہ کی ایران کو دھمکی: خامنہ ای کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹرمپ

Donald Trump

امریکہ کی ایران کو دھمکی: خامنہ ای کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاس انہیں قتل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تہران کو کسی شرط کے بغیر ہتھیار ڈال دینے چاہییں۔ ٹرمپ کے اس بیان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ مبصرین اسے ایران کے خلاف ایک اشتعال انگیز اور غیر معمولی اعلان قرار دے رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے تعلقات پہلے ہی شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شائع بیان میں کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای کا ٹھکانہ جانتی ہے اور انہیں “آسان ہدف” شمار کرتی ہے، مگر فی الحال انہیں مارنے کا منصوبہ نہیں ہے ۔ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ “بلاشرط ہتھیار ڈال دے” جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس تناؤ نے علاقائی اور بین الاقوامی محاذ پر ایک نئے سنگِ میل کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہم جانتے ہیں وہ کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ وہ آسان ہدف ہیں، مگر ابھی تک ہم نے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے۔

Share it :