صدر پوتن عالمی تبدیلیوں پر فوری ردِعمل دیتے ہیں، کریملن
ماسکو (صداۓ روس)
وسی صدر ولادیمیر صدر پوتن عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر نہایت سرعت اور مؤثر انداز میں ردِعمل دیتے ہیں، جس کا مقصد روس کے قومی مفادات کا تحفظ ہے۔ یہ بات کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے سرکاری نشریاتی ادارے وی جی ٹی آر کے صحافی پاویل زاروبِن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ پسکوف کے مطابق عالمی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں اور بین ریاستی معاملات میں بھی عمل کا بہاؤ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو چکا ہے۔ ایسے حالات میں ممالک کو اپنے سفارتی و انتظامی شیڈول میں فوری تبدیلیاں لانا پڑتی ہیں تاکہ بدلتے ہوئے ماحول کا جواب بروقت دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے صدر نہایت فوری اور مؤثر انداز میں فیصلے کرتے ہیں تاکہ ہر قدم روس کے مفاد کے عین مطابق ہو۔‘‘
کریملن ترجمان نے مزید کہا کہ روس کے خلاف جو “بڑی جنگ” جاری ہے، اس نے عالمی سفارت کاری میں نمایاں اور بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔ ان کے مطابق بہت سے وہ پروٹوکول تقاضے جو گزشتہ برسوں میں لازمی حیثیت رکھتے تھے، اب اپنی اہمیت کھو رہے ہیں۔ پسکوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی ملاقات کا انتظام کتنی جلدی کیا جا سکتا ہے، آراء کا تبادلہ کتنی تیزی سے ممکن ہے، اور پہلی دسترس کی معلومات کتنی جلدی حاصل کی جا سکتی ہیں تاکہ فوری نوعیت کے فیصلے بروقت کیے جا سکیں۔