ازبکستان کا تاریخی اقدام، مغل بادشاہ بابر کے نام پر نیا شہر ’بابر‘ تعمیر ہوگا
تاشقند (صداۓ روس)
ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یویف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تاریخی اور ثقافتی خطے فرغانہ وادی میں ایک نیا شہر تعمیر کیا جائے گا، جس کا نام مغل سلطنت کے بانی اور تیموری شہزادے ظہیرالدین محمد بابر کے نام پر ’بابر‘ رکھا جائے گا۔ صدر مرزا یویف کے مطابق شہرِ بابر ایک روحانی مرکز ہوگا جو قومی اقدار کی عکاسی کرے گا، نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گا، ایک نیا سیاحتی اور ثقافتی مرکز ہوگا، اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ سٹی کے طور پر ابھرے گا۔ یہ نیا منصوبہ نہ صرف ازبک قوم کے عظیم تاریخی ورثے کی یادگار ہوگا بلکہ اس کا مقصد علاقائی ترقی، نوجوانوں کی شمولیت، اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ واضح رہے کہ بابر کا تعلق اسی فرغانہ وادی سے تھا، جہاں سے وہ برصغیر کی طرف روانہ ہوئے اور مغل سلطنت کی بنیاد رکھی۔