روسی انسانی امداد زلزلہ زدگان وینزویلا کے متاثرین تک پہنچ گئی

ilyushin 76 ilyushin 76

ماسکو (صداۓ روس)

وینزویلا میں روس کے سفیر سرگئی میلیک-بگداساروف نے ٹاس کو بتایا کہ تباہ کن زلزلے کے بعد وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے رہائشیوں کے لیے ایک روسی کمپنی کی انسانی امداد فراہم کر دی گئی۔ سفیر کے مطابق 10 جولائی کو کراکس میں واقع گویانا ایسیکیبو ثقافتی اور کھیلوں کے کمپلیکس میں وینزویلا میں کام کرنے والی ایک روسی کمپنی نے دارالحکومت کے بے گھر اور زخمی شہریوں کے لیے امداد فراہم کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روسی کمپنی کی انسانی امداد وینزویلا کی ریاست لا گوائرا کو بھی پہنچائی گئی، جو 24 جون کے تباہ کن زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ 24 جون کی شام کو وینزویلا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 16,740 افراد زخمی اور 17,907 بے گھر ہوئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 6,462 افراد کو بچایا گیا اور 29,966 کا علاج کیا گیا.