ایران میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے مکمل طور پر بے قابو ہو گئے ہیں۔ معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران اموات کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ رات سے مزید شدت دیکھی گئی ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز پر بھی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ صورتحال اس پس منظر میں پیدا ہوئی ہے جب ایران میں مہنگائی اور معاشی مسائل کی وجہ سے عوامی غم و غصہ عروج پر ہے اور احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر چکا ہے۔