اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

روس سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے روس سے متعلق متوقع اعلامیے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا، جس پر انہوں نے کہا مجھے اسے دیکھنا ہوگا، لیکن میں روس کے ساتھ معاہدہ ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حال ہی میں انہیں فون کیا اور پوچھا کہ کیا وہ ایران کے معاملے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے جواب دیا: مجھے ایران پر مدد نہیں چاہیے، مجھے تمہارے ساتھ مدد چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور روس کے درمیان مستقبل قریب میں کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں پر عالمی سطح پر تنقید ہو رہی ہے، اور واشنگٹن روس سے کسی ممکنہ توازن یا مفاہمت کی راہیں تلاش کر رہا ہے۔

Share it :