Connect with us

انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں مچھروں سے خطرناک وائرس پھیلنے کی وارننگ جاری

Published

on

آسٹریلیا میں مچھروں سے خطرناک وائرس پھیلنے کی وارننگ جاری

آسٹریلیا میں مچھروں سے خطرناک وائرس پھیلنے کی وارننگ جاری

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کے حکام اور شعبۂ صحت نے عوام کو سیلاب اور گرم موسم کے باعث مچھروں کی تعداد بڑھنے اور خطرناک انسی فلاٹس وائرس کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلیا کے شعبۂ صحت کے مطابق سیلاب اور گرم موسم کے باعث خطرناک انسی فلاٹس وائرس کے حامل مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس کی کوئی ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں سے کچھ موت کا شکار ہوسکتے ہیں جب کہ باقی بچ جانے والے ساری زندگی کے لئے عصبی بیماریوں اور پیچیدہ عارضوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک انسی فلاٹس وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکتی ہے اور بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ مچھروں سے خود کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس صورت میں مچھر سے پھیلنے والی دوسری بیماریوں جیسے جاپانی انسی فلاٹس، روزریور بخار اور برما فارسٹ وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس صرف مچھر کے کاٹنے سے پھیل سکتا ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں ڈائریکٹ منتقل نہیں ہوتا۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ