پاکستان
پاکستان کو تیل کی فراہمی میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، روس

پاکستان کو تیل کی فراہمی میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، روس
ماسکو: صداۓ روس
روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگین نے کہا ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد روسی تیل کی سپلائی کے بارے میں اپنی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بدھ کو شائع ہونے والے پاکستان کے دی نیشن اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تیل کی سپلائی پر بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے، اس لیے کسی بھی معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی خریداری اور اس سے متعلقہ رعایت کے معاملات تجارتی نوعیت کے ہیں۔ روسی وزیر نے مزید کہا کہ دونوں فریق معاہدے کو باہمی مفادات کے قابل بنانے سمیت، روسی تیل کی مکمل تجارت شروع کرنے کے لیے لاجسٹک اور مالیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شولگین نے کہا کہ روس پاکستانی کمپنیوں کے لیے دیگر شراکت داروں کی طرح تیل خریدنے میں کوئی مسئلہ نہیں دیکھتا۔ روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی اور سائنسی تعاون کے فریم ورک کے اندر مشاورت کا باقاعدہ دور 18 اور 20 جنوری کے درمیان اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کریں گے۔ توقع ہے کہ بات چیت ایندھن، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور انشورنس کی ادائیگیوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
پاکستان
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا