Connect with us

تازہ ترین

ہم پوتن کو قتل کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی انٹیلی جنس

Published

on

ہم پوتن کو قتل کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی انٹیلی جنس

ہم پوتن کو قتل کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی انٹیلی جنس

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ نے انکشاف کیا ہے روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کی جانب سے قتل کئے جانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ Vadim Skibitsky نے مزید کہا کہ ان کے ماتحت یوکرینی جاسوس روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کا بھی شکار کر رہے ہیں۔ جرمنی کے ڈائی ویلٹ میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے، اسکیبٹسکی سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی سروس روسی سربراہ مملکت کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟ جس کے جواب میں یوکرائنی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ نے یہ کہا کہ صدر پوتن نے نوٹس کیا ہے کہ ہم ان کے مزید قریب ہو رہے ہیں۔

سکیبٹسکی کے مطابق یوکرین کی انٹیلی جنس سروس صدرپوتن کو مارنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ وہ مضبوط حصار میں ہیں.

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ