ہومپاکستانفوج اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا ہونے دیں گے، آرمی...

فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا ہونے دیں گے، آرمی چیف

فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا ہونے دیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد (صداۓ روس)
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا ہونے دیں گے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست میں یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنےکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے بعدازاں گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے، فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے جبکہ دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل