اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ہم بہت جلد مسجدالاقصی میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر

ہم بہت جلد مسجدالاقصی میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر

ہم بہت جلد مسجدالاقصی میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے آپریشن سے فلسطین میں جو کچھ ہوا ہے اس کا انتظار فلسطینی عوام اور امت اسلامیہ کو ستر سال سے تھا۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ کے مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصی کے ذریعے فلسطین کے اندر اپنی شرافتمندانہ اور افتخار آفریں کارروائیوں سے امت اسلامیہ کا سر بلند کردیا ہے اور مجاہدین راہ خدا کا فولادی ارادہ اسرائیلی حکومت پر حتمی فتح کی نوید دے رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ انشاءاللہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجدالاقصی میں نماز پڑھیں گے۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ کے میدان میں جو کچھ حاصل ہوا ہے اس کی تکمیل، فلسطینی قوم کی حتمی فتح سے ہوگی ۔

انھوں نے اسرائیلی جارحیت، اور مسجدالاقصی نیز فلسطینی نمازیوں کی توہین کو اس آپریشن کی بنیادی وجہ بتایا اور کہا کہ اس جنگ میں اسرائیلی فوج اور استقامتی محاذ کے فوجی سازو‎سامان اوروسائل میں تناسب نہ ہونے کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے وسیع اورحیرت انگیز کارروائیوں سے اسرائیلی حکومت کو مبہوت کردیا۔

Share it :
Translate »