Connect with us

تازہ ترین

یوکرین آنے والے کسی بھی ملک کے ہتھیار روسی فوج کا ہدف

Published

on

یوکرین آنے والے کسی بھی ملک کے ہتھیار روسی فوج کا ہدف

یوکرین آنے والے کسی بھی ملک کے ہتھیار روسی فوج کا ہدف

ماسکو: صداۓ روس
واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ روسی فوج کسی بھی ایسے ہتھیار کو تباہ کر دے گی جو مغربی ممالک یوکرائنی فوجیوں کو بھیجیں گے۔ جب ان سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے بیانات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا کہ کیف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریمیا پر امریکی ہتھیاروں سے حملہ کیا جا سکتا ہے تو انھوں نے جواب دیا یہ سب پر واضح ہوجانا چاہیے کہ ہم یوکرین کو فراہم کیے گئے کسی بھی ہتھیار کو تباہ کر دیں گے۔ اب چاہئے ان ممالک میں امریکہ ہو یا نیٹو ایسے ہتھیار روسی افواج کا آسان ہدف ہوں گے.

اس کے علاوہ واشنگٹن میں روسی سفیر آناتولی آنتونوف سے جب واشنگٹن میں پوچھا گیا کہ وہ یوکرینی افواج کی جانب سے امریکی ہتھیاروں سے کریمیہ جزیرے پر حملے کے بارے میں کیا کہتے ہیں تو روسی سفیر نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی حکام کی لفاظی ہر گزرتے دن جارحانہ ہوتی جا رہی ہے.

روسی سفیر نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ جزیرہ کریمیہ یوکرین کی ملکیت ہے اور یوکرینی فوج کو اجازت ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئےامریکی ہتھیاراستعمال کرسکتی ہیں، دراصل یہ کی ایف حکومت کو روس میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی ترغیب اور دباؤ ڈالنے کے کوششیں ہیں۔

آناتولی آنتونوف نے مزید کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایسے بیانات سے کیف میں دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا اور اس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ