اسرائیل پر مغرب کی توجہ ۔۔۔ یوکرین پریشان

کیف ( انٹرنیشنل ڈیسک )

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی بحران اور اسرائیل فلسطین جنگ بین الاقوامی توجہ ان کے ملک سے ہٹا سکتی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ہفتے جنوبی اسرائیل میں حماس کی کاروائیوں کا الزام بھی روس پر عائد کیا تھا۔

یوکرائنی رہنما نے منگل کو فرانسیسی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ اگر کسی نہ کسی وجہ سے بین الاقوامی توجہ یوکرین سے ہٹتی ہے، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی تقدیر کا انحصار باقی دنیا کے اتحاد پر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن یوکرین کی فوجی و مالی امداد جاری رکھے گا۔