ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر پوتن نے امریکی ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونباس کے شہر کونسٹانٹینوفکا میں انسانی مشن شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ مشن خیرسون ریجن کے الیشکی میں کیے گئے کام کی طرز پر ہو گا۔ صداۓ روس نے اس تجویز کی اہم تفصیلات جمع کی ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ڈونباس میں کونسٹانٹینوفکا نامی بستی ہے جہاں تقریباً 400 سے 500 سویلین موجود ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ الیشکی کی طرح یہاں بھی غیر ملکی پریس کے نمائندوں، بشمول امریکی پریس، اور روسی میڈیا کو مدعو کیا جائے۔ صدر پوتن نے یہ بھی تجویز کی کہ روسی ہیومن رائٹس کمشنر یانا لانٹراٹووا اور ان کے یوکرینی ہم منصب دمیتری لوبینٹس کو کونسٹانٹینوفکا میں انسانی مشن کا اہتمام سونپ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسے ان لوگوں کے سپرد کیا جائے جو دونوں طرف انسانی حقوق کے معاملات دیکھتے ہیں۔ روس کا موقف ہے کہ وہ کونسٹانٹینوفکا کو کنٹرول کرتا ہے اور ممکنہ انسانی مشن کی حفاظت یقینی بنانے کو تیار ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ اگر یوکرینی حکام شہر کو کنٹرول کرتے ہیں جیسا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں تو وہ وہاں سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ ان کے مطابق روسی فوج شہر کو کنٹرول کرتی ہے اور روس اپنی طرف سے حفاظت فراہم کرے گا۔ روس نے کہا کہ ممکنہ انسانی مشن کے لیے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک میں کونسٹانٹینوفکا کے قریب بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے پانچ دن درکار ہوں گے۔ صدر پوتن نے کہا کہ روس اپنی طرف سے حفاظت فراہم کرے گا اور شہر تک رسائی کے راستوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے پانچ دن چاہییں۔ اگر یوکرین اسے کنٹرول کرتا ہے تو وہ بھی ایسا کرے۔