عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل، اقوام متحدہ کی روس سے اپیل

عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل، اقوام متحدہ کی روس سے اپیل عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل، اقوام متحدہ کی روس سے اپیل

عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل، اقوام متحدہ کی روس سے اپیل

ماسکو (صداۓ روس)
عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل کے لئے اقوام متحدہ نے روس سے اپیل کی ہے. اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان عالمی منڈیوں میں یوکرین کا گندم اور اسی طرح روسی کھاد پہنچائے جانے کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیفن دوجاریک نے نامہ نگاروں ‎سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے بدھ کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عالمی منڈیوں میں یوکرین کا گندم اور اسی طرح روسی کھاد پہنچائے جانے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ دریں اثنا روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس، یوکرینی گندم کی برآمدات میں رکاوٹ نہیں ہے اور مغرب کی پابندیاں ختم کئے جانے کی صورت میں لاکھوں ٹن گندم پوری دنیا کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے گندم کی برآمدات کا محفوظ راستہ فراہم کیا جا رہا ہے اور یورپ کو اگر قحط کی تشویش ہے تو پابندیاں ہٹائے تاکہ پوری دنیا کو وسیع پیمانے پر گندم فراہم کیا جا سکے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے کہا کہ یورپ و امریکہ اس سلسلے میں روس کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ خود پابندیاں عائد کر کے دنیا میں غذائی اشیا کی برآمدات میں رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔