اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیل ایران کے خلاف کیوں ناکام ہوا؟

Benjamin Netanyahu

اسرائیل ایران کے خلاف کیوں ناکام ہوا؟

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل کی جانب سے ایران پر گیارہ دن تک جاری رہنے والی شدید بمباری کے باوجود وہ اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جنگ کے آغاز پر اسرائیلی قیادت نے دو اہم اہداف طے کیے تھے: ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ اور نظامِ حکومت کی تبدیلی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ایران نے امریکی حملے سے قبل ہی فوردو تنصیب سے تابکار مواد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا، جو اس کے جوہری پروگرام کا سب سے اہم حصہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی بمباری اور امریکی بنکر بسٹر بم حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔

نظامِ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اسرائیل نے ایرانی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا، مگر اس کا الٹا اثر ہوا۔ ایرانی قوم نے ان حملوں کو ملکی خودمختاری پر حملہ سمجھا اور حکومت کے گرد مزید اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی اسرائیل کی یہ حکمتِ عملی ناکام ثابت ہوئی۔ نتیجتاً نہ جوہری پروگرام کو نقصان پہنچا، نہ حکومت کمزور ہوئی، بلکہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ، ایران میں مزاحمت کی فضاء مزید مضبوط، اور عالمی سطح پر اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید میں اضافہ ہوا۔ اسرائیل کی یہ جنگ نہ صرف سفارتی طور پر نقصان دہ ثابت ہوئی بلکہ عملی میدان میں بھی اسے خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔

Share it :