موٹروے پر ٹائر پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں؟

Tyre Burst Tyre Burst

موٹروے پر ٹائر پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں؟

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہائی وے پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران ٹائر کا اچانک پھٹنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ ٹائر ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری کے باوجود ٹائر پھٹنے کے واقعات اب نایاب ہو گئے ہیں، مگر جب یہ ہوتے ہیں تو ڈرائیور کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا کرنا ہے۔ ٹائر پھٹنے کا احساس کیسا ہوتا ہے؟نڈرائیونگ کے دوران ٹائر پھٹنے پر آپ کو دھماکے کی آواز سنائی دے گی، ہوا کا شور اور پھٹا ہوا ٹائر سڑک پر پھڑپھڑاتا محسوس ہوگا۔ اگر سامنے والا ٹائر پھٹے تو گاڑی بائیں یا دائیں کھنچے گی، جبکہ پچھلا ٹائر پھٹنے پر گاڑی کا پچھلا حصہ دائیں بائیں ہلتا محسوس ہوگا۔ ٹائر پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں؟ ٹائر پھٹنے کی ایک بڑی وجہ اس کی عمر ہے۔ پرانی ٹائرز جان لیوا ہو سکتی ہیں۔ ٹائر ربڑ، سلیکا، کاربن بلیک اور 200 سے زائد اجزاء سے بنتے ہیں جو وقت کے ساتھ خراب ہو جاتے ہیں اور لچک کھو دیتے ہیں، جس سے ٹائر ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عمر کے علاوہ زیادہ تر پھٹنے کی وجہ کم ہوا (انڈر انفلیشن) ہے۔ کم ہوا والا ٹائر گاڑی کے وزن سے باہر کی طرف ابھرتا ہے اور تیز رفتار پر اوپر نیچے اچھلتا ہے، جس سے رگڑ بڑھتی ہے، ٹائر گرم ہوتا ہے اور آخر کار پھٹ جاتا ہے۔

Motorway

Advertisement

گرمیوں میں ٹائر کیوں زیادہ پھٹتے ہیں؟ گرمیوں میں ٹائر پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرمی سے ٹائر کے اندر ہوا کا دباؤ بڑھتا ہے اور ٹائر پھیلتا ہے۔ اس سے رگڑ اور تناؤ بڑھ جاتا ہے۔ گرم موسم میں لمبے سفر، بھاری بوجھ اور تیز رفتار اس تناؤ کو مزید بڑھا دیتے ہیں اور ٹائر پھٹنے کا باعث بنتے ہیں۔ ٹائر پھٹنے کی صورت میں کیا کریں؟
اگر ٹائر پھٹ جائے تو گاڑی پر کنٹرول محدود ہو جاتا ہے، اس لیے پرسکون رہیں اور درج ذیل اقدامات کریں . گاڑی کو سیدھا رکھنے اور کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے ہلکا ایکسلیریٹر دیں۔
سٹیئرنگ کو دونوں ہاتھوں سے مضبوطی سے پکڑیں۔ گاڑی سیدھی لائن میں آ جانے کے بعد آہستہ آہستہ ایکسلیریٹر چھوڑیں۔ گاڑی کی رفتار کم ہونے پر اگر ضرورت ہو تو ہلکے بریک لگائیں اور گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑی کریں۔ قریبی ٹائر ریپیئر سینٹر سے مدد طلب کریں۔ اہم بات گاڑی کا توازن برقرار رکھنا ہے۔ بریک مارنا یا سٹیئرنگ کو جھٹکا دینا گاڑی کو سکڈ میں ڈال سکتا ہے یا رول اوور کا باعث بن سکتا ہے۔ سڑک سے باہر نکالتے وقت ہلکے سٹیئرنگ ان پٹ استعمال کریں۔

Tyre

ٹائر پھٹنے سے کیسے بچا جائے؟ سفر سے قبل ٹائرز کی جانچ کریں۔ کیل، پرانی عمر یا دیگر نقصانات کی علامات دیکھیں۔ باہر سے ٹائر ٹھیک نظر آ سکتے ہیں مگر اندرونی نقصان ہو سکتا ہے، اس لیے ٹائر ماہر سے چیک کروائیں۔ مناسب ٹائر مینٹیننس سے اچانک پھٹنے سے بچا جا سکتا ہے: ٹائر پریشر کی نگرانی، وقتاً فوقتاً روٹیشن، لیکیج چیک، ٹریڈ ڈیپتھ کی پیمائش، ویئر اینڈ ٹیئر کی جانچ، ویل ایلائنمنٹ اور بیلنسنگ۔ 10 سال استعمال کے بعد ٹائر تبدیل کریں اور 5 سال بعد سالانہ ماہر سے چیک کروائیں۔
جدید گاڑیوں میں ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ٹی پی ایم ایس) ہوتا ہے، اسے استعمال کریں۔ معروف برانڈز کے اچھے کوالٹی ٹائرز استعمال کریں جو جدید ٹیکنالوجی سے بنے ہوتے ہیں اور خطرناک صورتحال برداشت کر سکتے ہیں۔ اچھی ڈرائیونگ عادات بھی ٹائر پھٹنے سے بچاؤ میں اہم ہیں۔