اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب جنگلی تیندوا نمودار، وائلڈ لائف ٹیم متحرک
ماسکو (صداۓ روس)
اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ایریا کے قریب تیندوا دیکھے جانے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، ایئرپورٹ حکام نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی تیندوے کو واضح طور پر دیکھا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، جہاں تیندوا دیکھا گیا وہ علاقہ ضلع اٹک کی حدود میں آتا ہے۔ اٹک وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق تیندوا قریبی جنگل سے ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب پہنچا تھا. حکام کے مطابق، تیندوے کی تلاش اور محفوظ واپسی کے لیے علاقے میں خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ مقامی افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔