Connect with us

تازہ ترین

چین سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے، روس

Published

on

چین سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے، روس

چین سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیراعظم میخائیل میشوستین نے کہا ہے کہ ماسکو موجودہ حالات کے تحت چین سمیت اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔ میخائیل میشوستین نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ سال روس کی خارجہ تجارت میں آٹھ فیصد اضافہ ہو کر اس کا حجم ساڑھے آٹھ سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ماسکو کی برآمدات میں بیس فیصد اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جو کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے چھے نکاتی ایجنڈے کا اہم جز ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ گذشتہ پندرہ مہینے سے جاری ہے۔ اس درمیان اس جنگ کے علاقائی اور عالمی سطح پر اقتصادی اور سماجی اور نیز سیاسی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یورپی ممالک اور امریکہ روس کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر کے روس کو دیوار سے لگانے اور کیف کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی کے ذریعے جنگ یوکرین کو طول اور جنگ کی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ