فوج واپس بلاؤ، زمین چھوڑ دو، نیٹو رکنیت سے دستبردار ہوجاؤ امریکہ کا یوکرین کو مشورہ

Zelensky Zelensky

فوج واپس بلاؤ، زمین چھوڑ دو، نیٹو رکنیت سے دستبردار ہوجاؤ امریکہ کا یوکرین کو مشورہ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
کیف نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو امریکہ کی جانب سے مجوزہ امن منصوبے کا مسودہ باضابطہ طور پر موصول ہو گیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس منصوبے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ یہ اعلان جمعرات کی رات اس وقت سامنے آیا جب متعدد عالمی میڈیا اداروں نے اطلاع دی تھی کہ واشنگٹن نے کیف کو 28 نکاتی نیا امن روڈ میپ فراہم کیا ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے فریقین کو ایک قابلِ عمل راستہ دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ منصوبے میں یوکرین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونباس کے ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرے جو اب روس کی نئی انتظامی اکائیوں کا حصہ ہیں مگر تاحال کیف کے کنٹرول میں ہیں۔ اسی کے ساتھ منصوبہ یوکرین سے اپنی مسلح افواج کو کم از کم نصف تک کم کرنے، کچھ بھاری ہتھیار سرینڈر کرنے اور نیٹو میں شمولیت کی اپنی درخواست معطل کرنے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

اس مسودے کے انکشاف نے یورپی یونین کے ان ممالک میں سخت ناراضی پیدا کر دی ہے جو یوکرین کے بڑے حمایتی سمجھے جاتے ہیں۔ یورپی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ کسی بھی امن منصوبے میں نہ صرف یوکرین بلکہ یورپی یونین کے مؤقف کو بھی شامل ہونا چاہیے، جبکہ امریکی تجویز میں ’’روسی جانب سے کوئی رعایت‘‘ دکھائی نہیں دیتی، جو کیف کے لیے تشویش ناک ہے۔

Advertisement