چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے

Chinese President Xi Jinping Chinese President Xi Jinping

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

چینی صدر Xi Jinping اگلے ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی اور شمالی کوریائی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دورہ شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق صدر شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، 8 اور 9 جون کو North Korea کا دورہ کریں گے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بھی اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ تاحال دونوں ممالک کی جانب سے دورے کے ایجنڈے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم مبصرین کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے آخری بار 2019 میں پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا، جبکہ کم جونگ اُن گزشتہ سال ستمبر میں بیجنگ گئے تھے، جہاں انہوں نے روسی صدر Vladimir Putin کے ساتھ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین عالمی سفارتی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں بیجنگ نے روسی صدر پوتن اور امریکی صدر Donald Trump کی الگ الگ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی میزبانی بھی کی۔ چین اور شمالی کوریا کے تعلقات کوریا جنگ کے زمانے سے قریبی رہے ہیں۔ بیجنگ شمالی کوریا کا سب سے بڑا اقتصادی شراکت دار ہے اور جزیرہ نما کوریا کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کی حمایت کرتا رہا ہے۔