اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یاسمین راشد کی طبیعت بگڑگئی، سروسز اسپتال منتقل

yasmin rashid

یاسمین راشد کی طبیعت بگڑگئی، سروسز اسپتال منتقل

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر کے بڑھ جانے کے باعث فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یاسمین راشد کو معدے میں شدید درد اور جلن کی شکایت ہے، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ سروسز اسپتال کے طبی عملے نے پی ٹی آئی رہنما کے مختلف ٹیسٹ کیے ہیں تاکہ ان کی صحت سے متعلق درست تشخیص ممکن ہو سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی مکمل نگرانی جاری ہے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں، جہاں دورانِ حراست ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پی ٹی آئی کے حلقوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خرابیٔ صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری اور مکمل علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو عمر اور صحت کے پیش نظر خصوصی توجہ اور طبی سہولتیں دی جانی چاہییں۔

Share it :