یمنی فوج کا باب المندب کے قریب علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان

Strait of Hormuz Strait of Hormuz

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یمن کی سرکاری فوج نے باب المندب کے قریب واقع علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے والی یمنی حکومت کی اتحادی تنظیم سدرن آرمڈ فورسز نے کہا ہے کہ اس کے فوجی آبنائے باب المندب کے ساتھ واقع علاقوں سے نکل آئے ہیں۔اب ان کی توجہ یمن کے جنوبی شہر عدن کی حفاظت پر ہے۔ عدن شہر بین الاقوامی تسلیم شدہ یمنی حکومت کے کنٹرول میں ہے اور یمنی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کے باب المندب سے پیچھے ہٹنے کا اعلان نہایت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد حوثی ملیشیا عدن کی جانب نئی پیش قدمی کر سکتے ہیں۔عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے شہر عدن کی طرف عسکری پیش قدمی شروع کر دی۔