اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

زیلنسکی نے صدرپوتن سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کردیا

Vladimir Zelensky

زیلنسکی نے صدرپوتن سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اگر یوکرین کے تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس کے اقتباسات منگل کو شائع ہوئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ روسی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، زیلنسکی نے جواب دیا کہ اگر یہ واحد حل ہے جس میں ہم یوکرین کے شہریوں کے لیے امن قائم کر سکتے ہیں اور لوگوں کو کھونے نہیں دے سکتے ہیں، تو یقیناً ہم اس حل کے لیے جائیں گے، اس ملاقات کے لیے ہم تیار ہیں جس میں ہمیں روسی صدر پوتن سے ملاقات کرنی پڑے.

انہوں نے کہا کہ صدر پوتن کے ساتھ میرا رویہ کیسا ہے؟ میں ان سے شفقت سے پیش نہیں آوں گا کیونکہ میں انہیں دشمن سمجھتا ہوں، اور سچ کہوں تو مجھے یقین ہے کہ وہ بھی مجھے دشمن بھی سمجھتے ہیں.

Share it :
Translate »