انٹرنیشنل
عراقی سیکورٹی فورسز نے بغداد ایئرپورٹ پر دو مسلح ڈرون مار گرائے

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)
عراقی سیکورٹی فورسز نے بغداد ایئرپورٹ پر دو مسلح ڈرون مار گرائے. بغداد ایئرپورٹ پر دو مسلح ڈرونز کو مار گرائے جانے کی خبر ہے لیکن اس واقعے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حملہ 2020 میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔
عراق میں امریکی زیر قیادت اتحاد کے ایک اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے پر دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا گیا، یہ حملہ 2020 میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔
اس واقعے سے کسی قسم کے نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جس کی تصدیق عراقی سیکیورٹی اہلکار نے بھی کی ہے۔عراق میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف لڑنے والے امریکی قیادت والے بین الاقوامی اتحاد کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ بغداد ڈپلومیٹک سپورٹ سینٹر میں سی-رام دفاعی نظام نے دو فکسڈ ونگ خودکش ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ C-RAM سسٹم عراق میں امریکی تنصیبات کی حفاظت کرتا ہے۔اتحادی اہلکار نے کہا کہ یہ شہری ہوائی اڈے پر ایک خطرناک حملہ تھا۔واقعے کی تصدیق کرنے والے عراقی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ڈرون بغداد کے ہوائی اڈے Drones at Baghdad Airport پر امریکی مشیروں کی رہائش گاہ پر امریکی اڈے کی طرف جا رہے تھے.
فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دونوں عہدیداروں نے ضابطوں کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔واضح رہے کہ بغداد کے ہوائی اڈے Baghdad Airport پر 2020 کے امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی، جو ایران کی اہم قدس فورس کے سربراہ تھے، اور ابو مہدی المہندس، جو عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر تھے، جنہیں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے نام سے جانا جاتا تھا، ہلاک ہو گئے۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا