ہومتازہ ترینروس کی کاماز ماسٹر ٹیم 2022 ڈاکار ریلی کی ایک بار پھر...

روس کی کاماز ماسٹر ٹیم 2022 ڈاکار ریلی کی ایک بار پھر فاتح

ماسکو(SR)
روس کی کاماز ماسٹر ٹیم 2022 ڈاکار ریلی کی ایک بار پھر فاتح بن گئی ہے. اطلاعات کے مطابق Eduard Nikolaev کی روس کی Kamaz-Master ٹیم کے عملے نے ٹرک کیٹیگری میں 2022 ڈاکار ریلی کا 9واں مرحلہ جیت لیا، جب کہ اس کے ساتھی Sotnikov کے عملے نے دوسرے نمبر پر فنش لائن کو عبور کیا۔ نیکولائیف اور اس کے عملے کے یوگینی یاکولیف اور ولادیمیر ریباکوف نے 287 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 38 منٹ اور 43 سیکنڈ میں طے کیا۔

روس کی کاماز-ماسٹر ٹیم کے ایک اور عملے نے جس کی قیادت دمتری سوٹنیکوف کر رہے تھے رسلان اخمدیف اور ایلگیز اخمتزیانوف کے ساتھ ریلی کا 9واں مرحلہ 2 گھنٹے 41 منٹ اور 17 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہا۔ ٹیم بگ شاک ریسنگ کے مارٹن میکک، فرانٹیزیک ٹوماسیک اور ڈیوڈ سوانڈا پر مشتمل چیک اسکواڈ تیسرے نمبر پر رہا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل