ہومتازہ ترینسوویت یونین بحالی، کے بیانات سے امریکہ واحد عالمی طاقت نہیں ہوسکتا،...

سوویت یونین بحالی، کے بیانات سے امریکہ واحد عالمی طاقت نہیں ہوسکتا، روس

ماسکو(SR)
روسی اسٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یو ایس ایس آر کی بحالی کے خطرے سے دنیا کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے امریکہ سرد جنگ کے بیانات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ بہت کم لوگ اس کی تخلیق کردہ خرافات پر یقین رکھتے ہیں.

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں زور دے کر کہا کہ جغرافیائی سیاسی طور پر روس سوویت یونین کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے جو سرد جنگ دور میں موجود تھا۔ مزید برآں امریکہ توقع کرتا ہے کہ قازقستان ملک میں استحکام بحال کرنے کے لیے CSTO کو فوجی دستے کی تعیناتی کے لیے اپنی اپیل کی وضاحت کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل