عدالتی حکم پر دعا کی والدین سے ملاقات

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی عدالتی حکم پر والدین سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات ختم ہونے پر پولیس دعا کو واپس لے گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں آج دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام افراد کی تلاشی کی جائے اور چیمبر میں والدین کی دعا زہرہ سے 10 منٹ کیلئے ملاقات کرائی جائے۔

Advertisement

دعا زہرہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف کیا ہے۔

ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔

اس سے قبل دعا زہرہ کی عدالت آمد کے موقع پر اس کی والدہ کمرہ عدالت میں زار و قطار روتی رہیں۔