ہومتازہ ترینروسی کار Avtovaz کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی

روسی کار Avtovaz کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی

روسی کار Avtovaz کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی کار ساز کمپنی نے کہا کہ Avtovaz نے اپریل کے بعد پہلی بار کار کی پیداوار دوبارہ شروع کی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ Avtovaz نے 8 جون 2022 کو کاروں کی پیداوار دوبارہ شروع کی۔ سال کی پہلی Lada Granta 2022 ماڈل کلاسک کاروں کی تیاری مکمل کی گئی۔ پیش کردہ خصوصیات کے ساتھ Lada Granta روسی مارکیٹ میں سب سے زیادہ سستی نئی کار ہوگی۔ یاد رہے اس کار کے ماڈل کو اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا تھا کہ یہ سب سے سستی کار ہو۔ اس کے علاوہ اس کار کی پیداوار کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی لوکلائزیشن فراہم کرنا، اور غیر ممالک سے درآمد شدہ سپیئر پارٹس کے بغیر روسی ساختہ پارٹس سے کار بنانا ہے.

ہولڈنگ نے ابھی تک نئی کاروں کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔ اوٹوواز کے صدر میکسم سوکولوف نے ایک بیان میں کہا کہ کار پروڈیوسر آپریشنز کی ترقی کے لیے ملکی سپلائرز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ Avtovaz نے ایک طویل وقفے کے بعد آج کار کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کمپنی مینیجر نے کہا کہ پلانٹ ٹیم کی ملازمت میں مدد کرنا ہمارے لیے اولین ترجیحی کاموں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے مینیجرکا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہمیں کاروں کی پیداوار جاری رکھنی چاہیے جو سب سے زیادہ مانگ رکھتی ہوں اور روسی مارکیٹ کے لیے بھی سستی ہوں، اور ان کی پیداوار درآمدی سپیئر پارٹس کی کمی سے متاثر نہیں ہوگی.

انٹرنیشنل