ہومتازہ ترینڈاکٹرعامر لیاقت انتقال کرگئے

ڈاکٹرعامر لیاقت انتقال کرگئے

ڈاکٹرعامر لیاقت انتقال کرگئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔ ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے. چھپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے عامر لیاقت کے ڈرائیور نے ریسکیو عملے کو کال کی، ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا، عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے ، بعد ازاں ملازمین نے پولیس اور ریسکیو کو بلایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اطلاع پر ہی ریسکیو کی ایمبولینس عامر لیاقت کے گھر پہنچی.

عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی تھے اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر عمران خان کے خلاف کھڑے ہو گئے تھے، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیمز کی جانب سے عامر لیاقت کے خلاف ٹویٹر پر تنقید کی جاتی رہی تھی. نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ، عامر لیاقت بیہوش ہو گئے تھے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل