ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تاجکستان میں روسی فوجی اڈے کے آپریشن کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی پر بھی تاجک صدر امام علی رحمان سے بات چیت کی۔
صدر پوتن 20 نومبر کو دوشنبے کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنے تاجک ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ آج، اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم، سی ایس ٹی او کے فریم ورک سے باہر، ہمیں علاقائی سلامتی اور ہمارے فوجی اڈے کے آپریشن سے متعلق امور پر الگ سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔
سربراہ مملکت نے یاد دلایا کہ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات گزشتہ ہفتے ماسکو میں سی ایس ٹی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔