ہومانٹرنیشنلایران خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا، امریکی جریدے کا اعتراف

ایران خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا، امریکی جریدے کا اعتراف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی جریدے نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ حال ہی میں کامیاب میزائلوں کے تجربات کے بعد ایران خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے. اطلاعات کے مطابق ایران کے کروز میزائلوں نے خلیج فارس کے علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

امریکی جریدے نیویارکر نے ایران کی میزائیل طاقت کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ آج تہران، جدید تاریخ کے ہر دور سے زیادہ اثرو رسوخ کا مالک ہے۔جریدے کے مطابق کوئی بھی امریکی صدر مغربی ایشیا میں ایران کے سیاسی اور عسکری اثر و رسوخ کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی فوجی دھمکیاں بھی اب تہران کے خلاف غیر موثر ہوکے رہ گئی ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق، افغانستان اور عراق سے امریکہ کو نکلنا پڑا ہے اور اب کوئی بھی نئی مہم جوئی، ایک کثیرالجہتی علاقائی جنگ پر منتج ہوگی۔

ایران کی دفاعی اور عسکری توانائی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفت روزہ جریدے نیویار کر نے لکھا ہے کہ ایران کے پاس ہزاروں کروز میزائیل موجود ہیں جنہیں زمین اور بحری جہازوں سے داغا جاسکتا ہے۔ جریدے کے مطابق ریڈار کے ذریعے ایران کے کروز میزائیلوں کا پتہ لگانا انتہائی دشوار ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل