ہومتازہ ترینپاکستانی طلباء کی کاوشوں سے ہائیر سکول آف اکنامکس، ماسکو میں پاکستانی...

پاکستانی طلباء کی کاوشوں سے ہائیر سکول آف اکنامکس، ماسکو میں پاکستانی مووی نائٹ کا انعقاد

ماسکو (کفایت علی رضی)

ماسکو میں پاکستانی طلباء کی کاوشوں سے پاکستانی کلچر کلب، ہائیر سکول آف اکنامکس، ماسکو کی جانب سے پاکستانی مووی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماسکو میں مقیم پاکستانیوں اور مقامی لوگ مدعو تھے۔ اس ایونٹ میں اے آر وائی فلمز کے تعاون سے “لندن نہیں جاؤں گا”دکھائی گئی ۔

اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ کے بھرپور تعاون کے ساتھ سینماء ہال کو بڑی تعداد میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا. روس میں متعین سفارت خانہ پاکستان میں قونصلر رانا محمد خالد ضیاء اس موقع پر مہمان خصوصی تھے.

شعبہ صحافت کے طالب علم کفایت علی رضی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کو یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ ہم اپنے ملک میں موجود ہوں کیونکہ آپ سب کی موجودگی نے پردیس میں اپنے وطن میں ہونے کا احساس دلایا۔

کفایت علی رضی نے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپاکستانی سفارتخانہ کہ نہایت مشکور ہیں کہ ہمیں کبھی کسی موقع پر مایوس نہیں ہونے دیا اور ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلتے ہیں اور حوصلہ بڑھانے کا کردار بھی خوب ادا کرتے ہیں۔ اور آج رانا محمد خالد ضیاء صاحب بھی ہمارے درمیان موجود ہیں.

کفایت رضی نے روس کی بزنس کمیونٹی کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “روس میں رہنے والے تمام کاروباری حضرات کے نہایت مشکور ہیں کہ جنھوں ن نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں مدد کی. انھوں نے پاکستان کمیونٹی کے ملک شہباز کا کھانے کا بندوبست کر کے اس ایونٹ کو مذید رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا-

اس موقع پر پاکستانی طلباء کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی اور نہ صرف فلم کو پسند کیا بلکہ اس کوشش کو سراہا اور مذید پاکستانی ایونٹس میں آئندہ بھی شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل