ہومپاکستانایرانی صدر نے لاہور میں مصروف دن گزارا، مزار اقبال پر بھی...

ایرانی صدر نے لاہور میں مصروف دن گزارا، مزار اقبال پر بھی حاضری دی

ایرانی صدر نے لاہور میں مصروف دن گزارا، مزار اقبال پر بھی حاضری دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایرانی صدر کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور صوبہ پنجاب کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا۔ ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستانی حکام نے ایران کے اعلی رتبہ وفد کی سہولیات کے لئے کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہيں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ لاہور میں عظیم شاعر و مفکر علامہ اقبال کے مزار پر بھی گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیاصدر مملکت نے لاہور کے سفر میں لاہور کی شاہی مسجد سمیت اس ملک کے تاریخی ، تعلیمی و ثقافتی مراکز کا بھی دورہ کیا. اس دورے کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر رئیسی کا لاہور میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا۔ صدر رئیسی نے لاہور شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی شراکت کی تعریف کی اور پاکستان کے عوام کے ساتھ عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل