ہومانٹرنیشنلملائیشیا میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، سوار تمام افراد...

ملائیشیا میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، سوار تمام افراد ہلاک

ملائیشیا میں 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، سوار تمام افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملائیشین بحریہ کے مطابق آج صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ رائل ملائیشین نیوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں طیارے منگل کی صبح اس وقت آپس میں ٹکرا گئے جب وہ شمالی لوموت میں فضائی تربیت میں حصہ لے رہے تھے، جہاں بحریہ کا ہیڈکوارٹر ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے واقعے کو “دل دہلا دینے والا سانحہ” قرار دیا اور تصدیق کی کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ کئی ہیلی کاپٹر ایک اسٹیڈیم کے اوپر اڑ رہے ہیں جس کے نیچے اسٹیڈیم میں کئی دستے موجود ہیں۔ دونوں زمین پر گرنے سے پہلے ایک ہیلی کاپٹر دوسرے کے پچھلے روٹر سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل