ہومکھیلنیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی20، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی...

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی20، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی (صداۓ روس)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 91 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 10ِاوورز میں 85رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، صائم ایوب 4, عثمان خان 7 جبکہ کپتان بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لسٹر ، سودھی اور براس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم18 اعشاریہ1 اوور میں 90 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹم سیفرٹ 12 ، ٹم روبنسن4، ڈین فوکسکروفٹ13,مارک چیپمین19، جیمز نیشم1 اورمچل براسویل4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سےشاہین شاہ آفریدی نے3، محمد عامر ،شاداب خان اورابراراحمدنے2،2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل