ہومپاکستاناستاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے سکول پہنچ...

استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے سکول پہنچ گیا

ٹنڈوالہ یار (صداۓ روس)
سندھ کے ایک پرائمری سکول کے استاد کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں استاد کو فرض شناسی پر سراہا جا رہا ہے۔

روز نامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک استاد بچوں کو امتحانی پرچے بانٹ رہا ہے جبکہ اس دوران یہ استاد سندھ کے روایتی دولہے کی طرح تیار ہے۔
مذکورہ استاد نے سر پر سفید اور سرخ رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور ساتھ میں سہرا بھی باندھا ہوا ہے۔
اس وائرل ویڈیو سے متعلق متعدد سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سندھ کے تعلقہ چمبڑ، ضلع ٹنڈوالہ یار کے پرائمری سکول کا استاد ہے جو اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر بچوں کا امتحان لینے کے لئے سکول پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد کا نام شیراز رسول خاصخیلی ہے جن کا اپنی شادی والے دن بھی ڈیوٹی انجام دینے سے متعلق کہنا ہے کہ طلبہ کے امتحانات ہیں، اس لئے اپنی بارات چھوڑ کر سکول پہنچا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل