ہومپاکستانوزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کا نائب وزیرِ اعظم مقرر کردیا...

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کا نائب وزیرِ اعظم مقرر کردیا گیا

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کا نائب وزیرِ اعظم مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کا نائب وزیرِ اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا. اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں ہیں۔ شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کو ریاض پہنچے تھے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

اس سے قبل جون 2012 میں اس وقت کے وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں چوہدری پرویز الہٰی کو ڈپٹی وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ چوہدری پرویز الہٰی اس سے قبل پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار اور انڈسٹری تھے۔ قانونی ماہرین کے مطابق نائب وزیرِ اعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، تاہم علامتی طور پر یہ بڑا عہدہ ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایسے وقت میں اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا ہے جب مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم حکمراں جماعت ان اختلافات کو رد کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دورِ حکومت میں وزیرِ خزانہ رہ چکے ہیں۔ تاہم رواں برس انتخابات کے بعد بننے والی مخلوط حکومت میں اُنہیں وزیرِ خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل