ہومپاکستانپاکستان کے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ سے سورج اور چاند کی...

پاکستان کے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ سے سورج اور چاند کی تصویرموصول

پاکستان کے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ سے سورج اور چاند کی تصویرموصول

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے پہلے خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ نے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد پہلی تصویر لی ہے . یہ تصور میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں.۔ سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر (آئی کیوب کیو) کی کامیابی کی تقریب جمعے کو چینی ادارے چائنہ نیشنل سپیس ایڈمینسٹریشن (سی این ایس اے) میں منعقد ہوئی۔ آئی کیوب کیو کی جانب سے لی گئی تصویر میں ایک طرف سورج دکھائی دے رہا ہے اور دوسری جانب چاند ہے۔ سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔

پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے۔ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔

آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل