ہومانٹرنیشنلیوکرینی صدر نے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کردیا

یوکرینی صدر نے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کردیا

یوکرینی صدر نے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کی صدارتی ویب سائٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے میجر جنرل سرگئی روڈ کو قومی محافظ سروس کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایجنسی کے دو افسران، جنہیں سرکاری اداروں اور اعلیٰ اہلکاروں کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا، کو یوکرین کے رہنما کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے زیلنسکی کا ایک حکم نامہ پڑھا گیا، جس میں کہا گیا تھا “یوکرین کی اسٹیٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے عہدے سے سرگئی روڈ کو برطرف کر دیں۔” واضح رہے گارڈ چیف کی برطرفی کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا گیا، جو 2019 سے اس عہدے پر فائز تھے۔

نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ روڈ کی برطرفی اس وقت ہوئی جب یوکرین سیکیورٹی سروس (ایس بی یو)، جو کہ سوویت دور کے کے جی بی کی طرز پر بنائی گئی تھی نے منگل کو اعلان کیا کہ اسٹیٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے دو افسران مبینہ طور پر زیلنسکی کے قتل کی سازش کا حصہ تھے۔ جن میں ایس بی یو کے سربراہ واسیلی مالیوک، ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیرل بوڈانوف، اور یوکرین کے دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل