ہومتازہ ترینقزاقستان کے ساتھ سرحد پر ناقہ بندی بڑھا دی، روس

قزاقستان کے ساتھ سرحد پر ناقہ بندی بڑھا دی، روس

قزاقستان کے ساتھ سرحد پر ناقہ بندی بڑھا دی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس قزاقستان سرحد پر غیر ملکی شہریوں کی چیکنگ کی ضرورت دہشت گردی کے باقی ماندہ خطرے سے منسلک ہے، روسی سرحدی محافظ غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ روسی – قازق سرحد کے زمینی حصوں کی صورت حال، جہاں غیر ملکی شہریوں کی آمد و رفت ہوتی ہے، اس کی وجہ حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے، جسے روس بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں اٹھانے کا پابند ہے۔ یاد رہے رواں برس 22 مارچ کو کروکس سٹی ہال پر دہشت گرد حملہ اور باقی دہشت گردی کے خطرے کے سلسلے میں روس نے قزاقستان کے ساتھ اپنی سرحد پر سیکورٹی کے انتظامات میں اضافہ کردیا ہے.

انہوں نے روس میں تاجک شہریوں کے داخلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان چیک پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت روس میں حال ہی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے بعد پیدا ہوئی. زاخارووا نے کہا کہ روسی سرحدی محافظ غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں، جن کے ساتھ ہمارے پاس ویزا فری انٹری ہے، تاکہ ابھرتے ہوئے مسائل کو اچھی ہمسائیگی کے جذبے کے ساتھ حل کیا جا سکے، نیز سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات میں شراکت داری تعاون کو بڑھایا جا سکے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل