ہومپاکستانضرورت پڑی تو کچے میں آپریشن کیلئے فوج استعمال کریں گے، وزیرداخلہ...

ضرورت پڑی تو کچے میں آپریشن کیلئے فوج استعمال کریں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی

ضرورت پڑی تو کچے میں آپریشن کیلئے فوج استعمال کریں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ روس)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ وہ سندھ میں بدامنی کے حوالے سے صورتحال دیکھنے کے لیے آئیں ہیں۔وزیر داخلہ نے کراچی پہنچے کے بعد سکھر میں نادرا آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت جب چاہے گی کچے میں آپریشن کے لیے فوج استعمال کریں گے، کشمور ، گھوٹکی، شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے میٹنگ ہوگی، سیکریٹری داخلہ بھی میرے ساتھ ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی سندھ کے بعض اضلاع میں بدامنی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، امن و امان کے حوالے سے صدر مملکت ایک میٹنگ کررہے ہیں اُس میں کچہ شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے حوالے سے مشکلات ہیں، نادرا آفس سکھر کو شہر کے اندر منتقل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاسپورٹ آفس کی عمارت کو چھ ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں سندھ رینجرز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، وہ سندھ رینجرز کے ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے وفاقی وزیر داخلہ کراچی میں ایف آئی اے کے ریجنل ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے اور کراچی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل